حکومت ناکام‘ اہلسنت بیدار ہو چکے‘ انتخابات میں میدان خالی نہیں چھوڑیں گے: علامہ شاہ عبدالحق قادری

کراچی ( خصوصی رپو رٹر ) جما عت اہلسنت پاکستان کراچی کے امیر علا مہ شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ عوام اہلسنت بیدار ، حکو مت نا کا م ہو چکی ہے انتخا بات میں میدان خا لی نہیں چھو ڑ ینگے ختم نبوتﷺ کے معاملے پر جن جن لوگوں نے ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی ¾ان سارے بھیڑیوں کو بے نقاب کیا جائے اور ان کو معطل کرکے ان سے استعفے لئے جائیں۔ حکومت نے ایک وفاقی وزیر زاہد حامد سے تو استعفیٰ لے لیا اب حکومت ختم نبوت میں ترمیم کا سارا کھیل کھیلنے والی وفاقی وزیر انوشہ عبدالرحمن سے بھی فی الفور استعفیٰ لے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر نشتر پارک میں جماعت اہلسنت پاکستان کراچی کے تحت منعقدہ جلسہ جشن عید میلاد مصطفیﷺ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسے سے جماعت اہلسنت کے مرکزی رہنما علامہ ابرار احمد رحمانی‘ علامہ خلیل الرحمن چشتی‘ حاجی حنیف طیب‘ علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی‘ علامہ الطاف قادری‘ شاہ سراج الحق قادری‘ حاجی حنیف بلو سمیت مختلف سنی جماعتوں اور طلبہ تنظیموں کے رہنماﺅں اور کارکنان سمیت لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ علامہ شاہ عبدالحق قادری نے کہاکہ جب بھی ختم نبوت پر حملہ ہوا اور جب ختم نبوت کی تحریک چلی تو ہم یارسول اللہﷺ کہنے والے سڑکوں پر موجود رہے لوگ کہتے ہیں کہ یہ حلوہ کھانے والے کچھ نہیں کرسکتے مگر دنیا نے دیکھا کہ حلوہ کھانے و الوں نے جب جلوہ دکھایا تو پورا پاکستان بند کر دیا۔انہوں نے کہاکہ ناموس رسالت کے معاملے پر یہ دنیا کچھ بھی نہیں ہے۔ الحمدللہ یارسول اللہﷺ کہنے والوں کی طاقت پوری دنیا نے دیکھ لی اور یہ سمجھ گئی ہے کہ پاکستان یارسول اللہﷺ کہنے والوں کا ہے۔ علامہ شاہ عبدالحق نے کہاکہ اب عوام اہلسنت بیدار ہوچکی ہے۔ علامہ شاہ عبدالحق نے کہاکہ حکومت بالکل ناکام ہو چکی ہے گزشتہ دنوں ملک میں خانہ جنگی کی کیفیت تھی‘ جماعت اہلسنت ملک میں نئی مردم شماری کے مطابق فی الفور انتخابات کا مطالبہ کرتی ہے۔ انہوں نے حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ دھرنے دینا سنیوں کا کام نہیں تھا لیکن تم لوگوں نے ہمیں سکھادیا کہ تم دھرنے ہی کی زبان سمجھتے ہو انہوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں اندرون سندھ میں جلوس میلاد پر شدید فائرنگ کی گئی اور تین سنیوں کو موت کی نیند سلادیا گیا اے سنی مسلمانوں اب یہ وقت ہماری بیداری کا وقت ہے یہ ہمارے اٹھنے کا وقت ہے اب گھر میں بیٹھنے کا وقت نہیں ہے یہ وقت اپنے لوگوں کو منتخب کر کے اسمبلیوں میں پہنچانے کا وقت ہے انشاءاللہ وہ وقت آ گیا کہ ہماری نگاہیں دیکھیں گی قومی اسمبلی سمیت صوبائی اسمبلیوں میں یارسول اللہﷺ کے نعرے گونج رہے ہوں گے ہم سنی ڈرپوک نہیں‘ اعلیٰ حضرت کے شیر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فیض آباد میں دھرنے کے شرکاءپر ڈنڈے برسائے گئے اور آنسو گیس کے شیل پھینکے جماعت اہلسنت مطالبہ کرتی ہے کہ ان واقعات میں ملوث تمام لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور دھرنے میں فیض آباد آپریشن میں جتنے لوگوں کی شہادتیں اور ان کی لاشیں چھپائی گئیں ان کو سامنے لایا جائے۔ علامہ شاہ عبدالحق قادری نے کہاکہ کراچی میں اسٹار گیٹ پر خونی کھیل کھیلا گیا‘ دھرنا دینے والے سنیوں کی ٹانگوں پر گولیاں ماری گئیں‘ بے دردی کے ساتھ سنیوں کو نشانہ بنایا گیا انہوںنے مطالبہ کیا کہ کراچی میں اسٹار گیٹ پر آگ وخون کا کھیل کھیلنے والے ایس ایس پی راﺅ انوار کو معطل کر کے اعلیٰ عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے انہوں نے اعلان کیا کہ 2018ءکے الیکشن میں سنی میدان خالی نہیں چھوڑیں گے ہم ختم نبوت اور شہید ممتاز قادری کا بدلہ ووٹ کے ذریعے اسمبلیوں میں جا کر لیں گے ہم بھی اس سسٹم کا حصہ بنیں گے۔ انہوں نے تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کو یقین دلایا کہ جماعت اہلسنت پاکستان کراچی ہر معاملے میں آپ کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر معاملے میں آپ کا ساتھ دیں گے۔
شاہ عبدالحق