شیخ محمد داؤد فٹبال ٹرافی، ستلج کلب بہاول پور نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
ملتان (سپورٹس رپورٹر) پانچواں آل پنجاب شیخ محمد داؤد ٹرافی فٹبال ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں ستلج فٹبال کلب بہاولپور نے شیخ داؤد فٹبال کلب کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی‘ میچ کا واحد گول عدیل نے کیا‘ ریفری پینل میں تنویر احمد عدنان حیدر‘ ابراہیم انصاری شامل تھے۔ مہمان خصوصی چوہدری اشتیاق گجر اور جاوید غوری تھے۔