بہتر زندگی کیلئے جرمنی آنیوالے افغانوں کو واپس بھیج دیا جائیگا: جرمن چانسلر
برلن (رائٹرز) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ جرمن میں بہتر زندگی اور معاشی حالات اچھے کرنے کی غرض سے آنیوالے افغان پناہ گزینوں کو واپس ان کے ملک بھیج دیا جائیگا۔ یہاں افغان ہم منصب اشرف غنی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے انہوں نے کہا افغانوں نے غیر ملکی افواج خصوصاً ہماری فوج کو سپورٹ کیا وہ یہاں اکثر سیاسی پناہ چاہتے ہیں لیکن یہ مشکل ہے جو پناہ گزین طخرے میں ہیں ان سے متعلق ذمہ داریاں پوری کرینگے۔