نیب نے سپریم کورٹ کے حکم پرترکی کی کار کے کمپنی کو ایک ہفتے میں بارہ کروڑ اسی لاکھ ڈالر کی ادائیگی کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔
نیب ذرائع کے مطابق ترکی کی کار کے کمپنی کو سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق نیب نے بارہ کروڑ اسی لاکھ ڈالر کی ادائیگی کے لیے نوٹس جاری کر دیا ہے، نوٹس میں کمپنی سے کہا گیا ہے کہ وہ ایک ہفتے میں ادائیگی کرے جبکہ نیب نے پہلے ہی کمپنی کے چار جہازوں کو کراچی کے ساحل پر ادائیگی نہ ہونے پر روک رکھا ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں نیب کو ہدایت کی تھی کہ کار کے سے اصل رقم کی واپسی کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔عدالت عظمٰی کی ان ہدایات کی روشنی میں نیب نے کار کے سے رقم کی ریکوری کے لیے نوٹس جاری کیا ہے نیب ذرائع کے مطابق رینٹل پاور کیس میں نیب اب تک سوا پانچ ارب روپے کی ریکوری کر چکا ہے جبکہ کار کے سمیت مختلف رینٹل پاور کمپنیوں سے ریکوری کی جارہی ہے۔