معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ملاقات سے قبل میڈیا سے گفتگو میں مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ سیاست دان ملک کی بھلائی کا سوچیں اور سنجیدگی کیساتھ اس ملک کیساتھ وفاداری کریںمولانا طارق جمیل نے سیاستدانوں سے درخواست کی کہ وہ ملک کو کبڈی کا میدان نہ بنائے، ملک کیساتھ کھلواڑ نہ کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ غریبوں کی چیخیں ہے، عوام کو کھاد، اسپرے اور پیٹرول نہیں مل رہا، نہ جانے یہ حکومت کیا کررہی ہے۔مولانا طارق جمیل کا مزید کہنا تھا کہ سیاستدان غریبوں کے بارے میں سوچیں، قوم کو پیغام ہے کہ استغفار کریں۔