پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث روک دیا گیا ہے۔ پروویڈینس میں کھیلے جا رہے سیریز کے چوتھے اور آخری میچ میں حریف ٹیم کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری تھی کہ بارش شروع ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز نے 3 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 30 رنز مکمل کر لیے ہیں۔ میچ کے آغاز سے قبل ہی بارش کی پیشگوئی کی گئی تھی۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر حریف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ آج کے میچ کا کوئی پریشر نہیں، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024