آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کا انتخاب کل (بدھ کو)ہوگا،قائد ایوان کے انتخاب کیلئے شیڈول جاری

آزادکشمیر کے نئے وزیر اعظم کا انتخاب کل بدھ کے روز ہوگا۔آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کیلئے شیڈول جاری کردیا گیا،شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی آج بدھ کی صبح 9 بجے سے 11:30، تک جمع کرائے جاسکیں گے ۔کاغذات کی جانچ پڑتال بھی ،11:30 سے 12 بجے تک ہوگی اور ناموں کی فہرست فہرست 12بجے دن آویزاں کی جائے گی ۔کاغذات نامزدگی واپس لینے کا ٹائم 12 تا 1 بجے دن ہوگا اور حتمی فہرست ایک بجے دن لگائی جائے گی،اس کے بعد وزیراعظم کا انتخاب 2 بجے ہوگا۔