وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہاوس میں یونیورسٹی بھی بنے گی اور اس کے کچھ حصوں کو عام پبلک کیلئے کھول کر منافع بخش کاروبار کا پرپوزل بھی آیا ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیا کہ کچھ لوگ وزیراعظم ہاوس کے لان اور کچھ دوسرے حصوں کو عام پبلک کے استعمال کے لئے کھول کر اس کو منافع بخش بنانیکی خبر پر تبصرہ کر رہے ہیں کہ اب یونیورسٹی نہیں بن رہی۔شہبازگل نے کہا کہ ان کو خبر ہو کہ یونیورسٹی بھی بن رہی ہے۔ یہ پروپوزل اس کے علاوہ ہے۔ عمران خان قوم کے ایک ایک پیسے کی بچت کرنا چاہتے ہیں .اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم ہاوس کو یونیورسٹی کے بجائے آمدن کا ذریعہ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ،وزیراعظم ہاس میں تعلیمی سرگرمیاں نہیں بلکہ کمرشل سرگرمیاں شروع کی جائیں گی .
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38