
وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے پی ٹی آئی جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے نذیر چوہان کو معافی دیدی۔ اس سلسلے میں شہزاد اکبر نے سٹامپ پیپر پر صلح نامہ بھی تحریر کر دیا۔شہزاد اکبر کا اپنے بیانِ حلفی میں کہا کہ مجھے نذیر چوہان کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں ہو گا، نذیر چوہان نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے۔ شہزاد اکبر کا اپنے بیانِ حلفی میں کہا کہ نذیر چوہان نے بے بنیاد الزامات پر معذرت بھی کر لی ۔