امریکا کی نائب صدر کملا ہیریس کی مقبولیت میں کمی آنے لگی۔ امریکی میڈیا کے مطابق 48 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز کملا ہیریس سے خوش نہیں ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سروے کی بنیاد پر کہا گیا کہ امیگریشن کے امور سنبھالنے کے بعد سے کملا ہیریس کی مقبولیت میں تیزی سے کمی آرہی ہے اور کملا ہیریس کو ناپسندیدہ قرار دینے والوں کی تعداد میں جون سے مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔سروے کے مطابق سابق نائب صدور میں سے جوبائیڈن، ڈک چینی اور الگور کی نسبت کملا زیادہ ناپسندیدہ نائب صدر ہیں۔واضح رہے کہ کملا ہیریس امریکا کی پہلی خاتون اور جنوب ایشیائی امریکن نائب صدر ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024