آسٹریلوی ایئرلائن قنطاس نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅاور لاک ڈاﺅن کی وجہ سے پروازوں میں کمی کے باعث 25سو ملازمین کو نوکری سے برطرف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے نے ایئرلائن انتظامیہ کے حوالے سے بتایا کہ قنطاس اور اس کی ذیلی کم لاگت والی ایئرلائن جیٹ سٹار کے پائلٹ ، کیبن کریو اور ایئر پورٹ کے ورکرز کو اگست کے وسط میں تقریبا دو ماہ کی تنخواہ کے بغیر فارغ کیا جائے گا۔ایئرلائن کی چیف ایگزیکٹوآفیسر(سی ای او) ایلن جوئس نے ایک بیان میں کہا کہ لوگوں کو نوکریوں سے فارغ کرنا آخری مرحلہ ہوتاہے لیکن کوروناوائرس کی وجہ سے تجارتی سرگرمیوں میں کمی کا مطلب یہی ہے کہ ہمارے پاس لوگوں کے لیے کام نہیں ۔قنطاس ایئر کے حکام کا کہنا ہے کہ مئی میں ڈومیسٹک فلائٹس سو فیصد تھیں جو جولائی میں 40فیصد سے بھی کم رہ گئی ہیں۔انھوں نے کہا کہ فیصلے سے زیادہ تر متاثرہ عملہ نیو ساﺅتھ ویلز میں مقیم ہے،یہ ایک ایسی ریاست ہے جو سفری پابندیوں کی وجہ سے بڑے پیمانے پر ملک کے دیگر حصوں اور دنیا سے کٹ گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کے سب سے بڑے شہر سڈنی میں لاک ڈاﺅن اب چھٹے ہفتے میں ہےجو ممکنہ طور پر مزید کم از کم ایک ماہ تک جاری رہے گا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38