سی ای او ہیلتھ کا دیہی مراکز صحت کا معائنہ
ملتان (خصوصی رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر شعیب گورمانی نے گزشتہ روز دیہی و بنیادی مراکز صحت کے اچانک دورے کئے۔اس دوران انہوں نے رورل ہیلتھ سنٹر مٹوٹلی شجاع آباداور بی ایچ یو کھوکھراں میں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔مفت ادویات کی فراہمی‘سنٹروں ہر صفائی کا نظام ڈاکٹروں نرسوں اور پیرا میڈیکس سٹاف کی حاضر کو مانیٹر کیا۔