میپکو اہلکاروں کی میٹر لگانے کے نام پر مبینہ لو ٹ مار
ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ نوائے وقت) واپڈا اہلکاروں لائن مین محمد جاوید اور ہیلپر کاشف گجر نے جہانیاں ٹھٹھہ صادق آباد اور گردونواح کے چکوک میں رشوت اور لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے متاثرہ شہری محمد اسلم عندلیب، محمد اظہر،ولی محمد،محمد شاہد اور محمد طارق نے بتایا کہ فی میٹر لگانے کے پندرہ سو روپے رشوت طلب کی جاتی ہے پیسے نہ دینے پر میٹر نہیں لگایا جاتا حکام نو ٹس لیں۔