دہشتگردوں سے نمٹنے کیلیے حکمت عملی تیار
میرپورخاص (بیورو رپورٹ) سینیئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس ضلع میرپورخاص فیصل بشیر میمن کی جانب سے ایس ایس پی آفس میرپورخاص میں محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ پیس کمیٹی کے نمائندگان اور میرپورخاص ضلع کے تمام ڈی ایس پی صاحبان نے شرکت کی۔اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا.اجلاس میں محرم الحرام میں سیکیورٹی پلان کے حوالے سے بات چیت کی گئی اور سفارشات پیش کی گئیں اس موقع پر ایس ایس پی میرپورخاص کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے سلسلے میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے، تاہم کسی شخص کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہوگی ۔بصورت دیگر اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا.بعد ازاں ایس ایس پی میرپورخاص نے ڈسٹرکٹ پیس کمیٹی کے نمائندگان سے دوران سیکیورٹی، امن و امان کے حوالے سے پیش آنے والے مسائل سنے اور بروقت ضروری ہدایات بھی جاری کیں اور یقین دہانی کروائی کہ محرم الحرام کے دوران فل پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔