عبدالفتح کے انتقال پر اظہار رنج وغم
کوئٹہ (نامہ نگار)محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی حکومت بلوچستان کے اعلامیہ عبدالفتح ولد عبد الحمید سابق جونئیر کلرک (بی11-) محکمہ قانون و پارلیمانی امور کی اچانک وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں مرحوم کی سرکاری خدمات کو سراہتے ہوئے دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطائ فرمائے۔