جولائی میں ریسکیوحافظ آباد کو31ہزارغیر متعلقہ کالز موصول ہوئیں: نعیم اختر
حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122حافظ آبادانجینئر نعیم اختر کا کہنا ہے کہ گذشتہ ماہ جولائی کے دوران مختلف حادثات و واقعات کے دوران 1299افراد کو ریسکیو سروس فراہم کی گئی ۔گذشتہ ماہ کے دروان ضلعی دفتر میں مجموعی طور پر 32ہزار 289فون کالز موصول ہوئیں جن میں سے 31ہزار 43کالز غیر متعلقہ تھیں ۔1246ایمر جنسی فون کالز پر 1299افراد کو بروقت ریسکیو سروس فراہم کی گئی انہوں نے بتایا کہ گذشتہ ماہ مختلف حادثات و واقعات کے دوران 42افراد جاں بحق ہوئے انکا کہنا تھا کہ مختلف حادثات و واقعات کے دوران 1113زخمیوں کو ہسپتالوں اور حافظ آباد سے 277مریضوں کو دیگر شہروں میں منتقل کیا گیا انہوں نے کہاکہ ریسکیو 1122کو ہر ماہ ہزاروں غیر متعلقہ فون کالز موصول ہوتی ہیں جو اہلکاروں کی کارکردگی کو متاثر کرتی ہیں۔ اور ضرورت مند افراد کی فوری مدد مین بھی رکارٹ کا باعث بنتی ہیں اس لیے عوام سے اپیل ہے کہ ریسکیو 1122کی ہیلپ لائن پر صرف ضرورت کے وقت ہی کال کی جائے تاکہ کسی ضرورت مند کی بروقت مدد کی جا سکے ۔