ہائیکورٹ :دو نجی پٹرولیم کمپنیوں کی حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا مسترد
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رسال حسن سید کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے دو نجی پٹرولیم کمپنیوں کی حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دوسرے فریق کا موقف سنے بغیر حکم امتناعی جاری نہیں کیا جاسکتا،عدالت نے اپیل سماعت کیلئے منظور کرکے وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے، نجی کمپنیوں نے اپیل میں سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم خان ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے،فیصلے میں وفاقی حکومت کو تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ پر قیمتوں میں اضافے پر نجی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کیا گیا۔