عمران خان اور ان کی سابق اہلیہ کو کونسی ٹی وی سیریز پسند ہے ؟

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے وزیر اعظم اور سابق کرکٹ سٹارعمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈاسمتھ نے امریکی سیریز ’رامی‘ کو اپنی پسندیدہ سیریز قرار دے دیا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ’رامی‘ کو ٹی وی کی دنیا کے اہم ترین ایوارڈز ایمی ایوارڈ کی نامزدگیوں میں شامل ہونے پر جمائما نے سیریز میں مرکزی کردار ادا کرنے والے امریکی اداکار رامی یوسف کی تعریف میں ایک پوسٹ کی۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’رامی‘ اس ایوارڈ کا حقدار ہے۔ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ یہ شو بہت شوق سے دیکھتی ہیں اور انہیں یہ سیریز بے حد پسند ہے۔تاہم اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان اس سے قبل اپنی پسندیدہ ٹی وی سیریز ارتغرل کو قرار دے چکے ہیں جسے پاکستان میں انتہائی پذیرائی بھی مل چکی ہے ۔
واضح رہے کہ ٹی وی کی دنیا کے اہم ترین ایوارڈز ایمی ایوارڈ کی تاریخ میں پہلی بار کسی امریکی مسلم کامیڈی سیریز کو بھی نامزد کیا گیا ہے اور یہ اعزاز ’رامی‘ کے حصے میں آیا ہے۔’رامی‘ میں رامی یوسف کا مرکزی کردار ادا کرنے والے رامی یوسف کو کامیڈی سیریز میں بہترین لیڈ اداکار اور بہترین ڈائریکشن کیلئے نامزد کیا گیا۔