جنوبی کیلی فورنیا کے قریب سمندری حادثے میں لاپتا ہونے والے امریکی میرینز کی تلاش ترک کر دی گئی

امریکی میرینز نے کہا ہے کہ انہوں نے جنوبی کیلی فورنیا کے قریب ایک سمندری حادثے میں لاپتا ہونے والے سات میرینز کی تلاش اور ریسیکو کا کام ختم کر دیا ہے۔ لاپتا ہونے والے تمام افراد کو مردہ قرار دے دیا گیا ہے۔15ویں ایم ای یو کے کمانڈنگ آفیسر کرنل کرسٹوفر برونزی نے کہا ہے کہ بوجھل دل کے ساتھ میں نے لاپتا ہونے والے میرینز کی تلاش اور ریسیکو کا مشن ترک کر دیا ہے۔میرینز کی طرف سے جاری کردہ بیان میں یونٹ کے کمانڈنگ افسر، کرنل کرسٹوفر برونزی کا کہنا ہے اس المناک حادثے پر ہم سب رنجیدہ ہیں۔