وائٹ ہاﺅس کے چیف آف سٹاف مارک میڈوز نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدارتی انتخابات 3 نومبر کو طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے یہ بات انتخابات میں ممکنہ تاخیر سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد گزشتہ روز ایک انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف امریکی انتظامیہ بلکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی طے شدہ شیڈول یعنی 3 نومبر کو انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہوں گے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو ڈاک کے ذریعے انتخابی ووٹنگ کے عمل کو غیرمناسب اور جعل سازی قرار دیا جس کے باعث انہوں نے انتخابات میں ممکنہ تاخیر کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024