جاپانی سفیرتاکشی کرائی نے انتخابات میں کامیابی پرچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو دلی مبارکباددیتے ہوئے نومنتخب حکومت کے ساتھ تعاون اور اشتراک میں بھرپور دلچسپی کا اظہارکر دیا، جاپانی سفیر نے کہا کہ جاپان ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کی تعمیر و اصلاحات کے منصوبوں میں حکومت پاکستان کے ساتھ اشتراک کا خواہاں ہے،ونوں ممالک کے مابیان دو طرفہ تعلقات میں مضبوطی مشترکہ ہدف ہے،جاپانی پارلیمان کا وفد ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گا،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ جاپان کے ساتھ مضبوط اور متحرک سفارتی تعلقات کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،باہم سفارتی سرگرمیوں کے ذریعے تجارت اور اشتراک کا دائرہ کار بڑھائیں گے۔ پاکستان میں تعینات جاپانی سفیرتاکشی کرائی نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک اور ڈاکٹر شہزاد وسیم بھی موجود تھے۔جاپانی سفیر نے انتخابات میں کامیابی پر جاپانی حکومت کی جانب سے عمران خان کو دلی مبارکباددیتے ہوئےپاکستان میں نومنتخب حکومت کے ساتھ تعاون اور اشتراک میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔اس موقع پر جاپانی سفیر نے کہا کہ جاپان ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کی تعمیر و اصلاحات کے منصوبوں میں حکومت پاکستان کے ساتھ اشتراک کا خواہاں ہے۔جاپان پینے کے صاف پانی کے منصوبوں میں اشتراک میں بھی دلچسپی رکھتا ہے۔جاپانی حکومت پاکستان میں تعلیم سے محروم چوبیس ملین بچوں کیلئے تعلیم کے انتظامات میں تعاون کیلئے بھی تیار ہے۔دونوں ممالک کے مابیان دو طرفہ تعلقات میں مضبوطی ہمارا ہدف ہے۔جاپانی پارلیمان کا وفد ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔چیئرمین تحریک انصاف نے مبارکباد اور نیک خواہشات دینے پر جاپانی سفیر اور ان کی حکومت کاخیر سگالی کے جذبات کا نہایت گرمجوشی سے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصا ف دونوں ممالک کے مابین نجی شعبے میں سرمایہ کاری اور اشتراک کی خواہاں ہے۔تحریک انصاف جاپان کے ساتھ مضبوط اور متحرک سفارتی تعلقات کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔باہم سفارتی سرگرمیوں کے ذریعے تجارت اور اشتراک کا دائرہ کار بڑھائیں گے۔
ایرانی صدر کا دورہ، واشنگٹن کے لیے دو ٹوک پیغام؟
Apr 24, 2024