چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے چین میں پھنسے تمام پاکستانی مسافروں کو سوموار سے پہلے واپس لانے کا حکم دیا ہے جبکہ عدالت نے شاہین ایئرلائنز کے مالک احسان صہبائی کو منگل کو طلب کر لیا ہے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ نے چین کے صوبہ گوانگ زو میں پھنسے پاکستانی شہریوں کے معاملہ کے حوالے سے ازخود نوٹس کی سماعت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کی۔ دوران سماعت شاہین ایئرلائن کی جانب سے جواب جمع کروایا گیا۔ تاہم عدالت نے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور شاہین ایئرلائن کے مالک کو 7 اگست کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے شاہنی ایئرلائن کو حکم دیا ہے کہ چینی صوبہ گوانگ زو میں پھنسے تمام پاکستانی مسافروں کی واپسی کو پیر تک یقینی بنایا جائے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کوئی بھی جہاز جو غیرمحفوظ ہو اسے مسافروں کو لینے کے لئے نہیں بھیجنا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ نجی ایئرلائن کے ابریز صاحب کو بھی طیارے میں ساتھ بھیجیں گے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 7 اگست تک ملتوی کر دی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024