اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایک غیر ملکی سمیت 2ہیروئن اسمگلروں کو گرفتار کرلیا ۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے اے این ایف نے نائیجیرین شہری ایبنزر ایفینی کو گرفتارکیا جس نے ہیروئن سے بھرے کیپسول نگل رکھے تھے۔ ملزم نجی ایئرلائن کی پرواز ٹی کے 711-سے ترکی جارہا تھا۔نائیجیرین شہری نے ابتدائی تفتیش میں ہیروئن سے بھرے کیپسول نگلنے کا اعتراف کر لیا۔ اے این ایف حکام نے مزید تفتیش کے لیے گرفتار ملزم کو سیل منتقل کردیا ۔اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک دوسری کارروائی میں شاہد وزیرنامی مسافر کو گرفتار کیا۔گرفتار کیے گئے ملزم نے ابتدائی تفتیش میں ہیروئن سے بھرے 80کیپسول نگلنے کا اعتراف کیا ہے۔شاہد وزیر نامی مسافر پی آئی اے کی پرواز پی کے 287- سے دوحا جارہا تھا۔ اے این ایف حکام نے ملزم کو مزید تفتیش کے لیے سیل منتقل کردیا ۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024