نیب خیبرپختونخوا نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کیس میں7 اگست کو طلب کر لیا، عمران خان پر سرکاری ہیلی کاپٹر کے 74 گھنٹے استعمال کا الزام ہے، سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک اور سول ایوی ایشن حکام پہلے ہی اپنا بیان ریکارڈ کروا چکے ہیں، نیب خیبرپختونخوا نے پہلے بھی عمران خان کو سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کیس میں طلب کیا تھا تاہم وہ انتخابی مہم کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے تھے تاہم نیب خیبرپختونخوا نے عمران خان کواب7 اگست کو دوبارہ طلب کر لیا ہے، عمران خان کو نیب میں پیشی کے موقع پر سوالنامہ دیا جائے گا، دو سرکاری ہیلی کاپٹرز کو نجی دوروںکے لیے استعمال کیا گیا تھا اس سلسلہ میں سابق وزیر اعلیٰ کے پی پرویز خٹک،ہوم ڈیپارٹمنٹ اور سول ایوی ایشن حکام کے بیانات پہلے ہی ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024