کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ملا جلا رجحان رہا, 100انڈیکس83 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ کاروبار 35824 کی سطح پر بند

03 اگست 2015 (21:15)
کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ملا جلا رجحان رہا, 100انڈیکس83 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ کاروبار 35824 کی سطح پر بند

پیرکے روز کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ملا جلا رجحان رہا ،ہنڈرڈ انڈیکس پر تراسی پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ کاروبار پینتیس ہزار آٹھ سو چوبیس کی سطح پر بند ہوا ، کاروبار کے دوران بیس کروڑ پانچ لاکھ اٹھہتر ہزار شیئرز کے سودے ہوئے، سلک بینک،غنی آٹو موبائلز،سوئی نادرن گیس کمپنی، فیصل بینک ،بیکو پیٹرولیم، سوئی سدرن گیس،پاک ٹیلی کام، کے الیکٹرک ،فوجی فرٹیلائزر، پاک الیکٹران ، ٹیلی کارڈ اور ٹی آر جی والیوم لیڈر رہے-

کاروباری ہفتے کے آغاز پرروپے کی قدر میں پانچ پیسے کی کمی ہوئی جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر ایک سو ایک روپے تراسی پیسے پر بند ہوا۔