رافیل نڈال نے فابیو فوگنینی کو شکست دیکر ہیمبرگ اوپن کا ٹائٹل جیت لیا
جرمنی میں منعقدہ اے ٹی پی ٹورنامنٹ میں رافیل نڈال نے فابیو فوگنینی کو سٹریٹ سیٹس میں زیرکیا۔اسپینش سٹار نے سخت مقابلے کے بعد سات پانچ اور سات پانچ سے کامیابی حاصل کی۔
سابق عالمی نمبر ایک کا یہ تیسرا ہیمبرگ اوپن ٹائٹل ہے۔ وہ مجموعی طور پر سرسٹھ ٹائٹل جیت چکے ہیں۔
رافیل نڈال کا کہنا تھا کہ وہ اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔امید ہے آئندہ ٹورنامنٹس میں بھی بہترین پرفارمنس کا تسلسل جاری رکھیں گے-