چیئرمین نیکٹا حامد علی خان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

03 اگست 2015 (20:37)

ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے خلاف قائم وزارت داخلہ کے ادارے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کے چئیرمین حامد علی خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، انہوں نے اپنا استعفٰی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو بھجوایا ، جس میں انہوں نے خرابی صحت کی وجہ سے اس عہدے پر کام کرنے سے معزوری ظاہر کی ہے۔ دوسری جانب ترجمان وزارت داخلہ نے حامد علی خان کے استعفٰی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ حامد علی خان تقریبا دو ماہ قبل اپنا استعفٰی وزیر داخلہ کو بھجوایا تھا - جس میں انہوں نے خرابی صحت کے باعث اس عہدے پر کام کرنے سے معزرت کی تھی، تاہم وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ان کا استعفٰی منظور نہیں کیا اور انہیں اپنا کام جاری رکھنے کا کہا گیا تھا-