الطاف حسین کا جن بوتل سے باہر آگیا,عوام منتظر ہے کہ اب حکومتی رد عمل کیا ہوگا: سراج الحق

03 اگست 2015 (20:03)
 الطاف حسین کا جن بوتل سے باہر آگیا,عوام منتظر ہے کہ اب حکومتی رد عمل کیا ہوگا: سراج الحق

اسلام آباد میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان سے ملاقات کی۔ میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر سے الیکشن کمیشن پر لوگوں کے اعتماد کو بحال کرنے کی بات کی ہے ، چیف الیکشن کمشنر سے کہاہے کہ وہ سیاسی جماعتوں کے اخراجات کی حدمقرر کریں اور تجاوز کرنیوالوں کےخلاف تادیبی کارروائی کی جائے جبکہ لیکشن کمیشن کی نگرانی میں انٹراپارٹی الیکشن منعقد کرایا جائے-
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ باسٹھ اور تریسٹھ کی دفعات الفاظ کی حد تک ہیں۔ کبھی نہیں دیکھا کہ الیکشن کمیشن نے عملی طور پر کچھ کیا ہو، انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے پاکستان کے بارے میں جو بیان دیاہے۔۔ اس سے وہ تذبذب اور ڈپریشن کا شکار لگتے ہیں، ماضی میں بھی ان کے خیالات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں تھے،الطاف حسین کا جن بوتل سے باہر آگیاہے، عوام جاننا چاہتی ہے کہ اب حکومت کا رد عمل کیا ہوگا -
سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہمارا کوئی کارکن گرفتار نہیں ہوا، چودھری نثار کو غلط فہمی ہوئی ہے، ایمل کانسی کی حوالگی قومی غیرت کا سودا تھا جس کی تحقیقات ہونی چاہئے-