وزیراعظم سے آرمی چیف اورڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات, ملکی سلامتی اورآپریشن ضرب عضب میں پیشرفت پرتبادلہ خیال

03 اگست 2015 (19:57)

وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ۔آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول کی صورتحال سمیت ملکی سلامتی اور آپریشن ضرب عضب میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر وزیر اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ملاقات میں ملک کو درپیش اندروانی اوربیرونی خطرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار،وزیرداخلہ چودھری نثار اورڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل رضوان اختر بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے آپریشن ضرب عضب میں اہم کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا ،انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا۔