مون سون کی بارشوں کا سلسلہ آج کمزور پڑنے کا امکان ، بالائی خیبر پی کے اور بالائی پنجاب میں آئندہ 3 دنوں میں مزید بارش کی توقع 

03 اگست 2015 (16:19)
مون سون کی بارشوں کا سلسلہ آج کمزور پڑنے کا امکان ، بالائی خیبر پی کے اور بالائی پنجاب میں آئندہ 3 دنوں میں مزید بارش کی توقع 

ڈی جی میٹ ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق ملک میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ آج کمزور پڑنے کا امکان ہے۔ بالائی خیبر پی کے اور بالائی پنجاب میں آئندہ تین دنوں میں مزید بارش کی توقع ہے۔ مون سون کا سلسلہ کمزور پڑنے سے کہیں کہیں بارش ہو گی۔ جنوبی پنجاب اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور چترال میں آئندہ3 سے4 دن تک موسم کی شدت برقرار رہے گی۔ اسی طرح دریائے جہلم اور چناب کے علاقوں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران اسلام آباد، مالاکنڈ، ہزارہ ، مردان اور پشاور ڈویژنز، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژنز میں کہیں کہیں موسلادھار بارش متوقع ہے۔ گزشتہ اڑتالیس گھنٹے کے دوران میانوالی میں سب سے زیادہ ایک سو سینتالیس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح کوہاٹ میں ایک سو انیس، چیراٹ میں بہتر، رسالپور میں تریسٹھ، شورکوٹ میں چالیس، اسلام آباد انتالیس، اوکاڑہ چھتیس، پشاور ، بہاولنگر چوبیس، چکوال بیس، سرگودھا سولہ ، سیالکوٹ کینٹ بارہ، میرخانی اور کاکول میں سات ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...