دہشت گردوں کی طرح منشیات پیدا اور فروخت کرنے والے بھی ملکی سیکیورٹی کیلئے خطرناک ہیں: جنرل راحیل شریف
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اے این ایف ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا. ڈی جی اے این ایف نے منشیات کے خاتمے سے متعلق آپریشنز پر آرمی چیف کو تفصیلی بریفنگ دی . جنرل راحیل شریف نے دو ہزار چودہ اور پندرہ میں ریکارڈ منشیات برآمدگی اور منشیات کی روک تھام سے متعلق اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ اس سے اندرون اور بیرون ملک برائی کے خاتمے میں مدد ملے گی، آرمی چیف نے آپریشنز کے دوران شہید ہونے والوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا . آرمی چیف کا کہنا تھا کہ منشیات پیدا اور فروخت کرنے والے دہشت گردوں کی طرح ملکی سلامتی کیلئے خطرناک ہیں۔ منشیات کا پیسہ دہشت گردی میں استعمال ہوتا ہے , ہم ان کو اپنی آئندہ نسلوں کا مستقبل تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے. منشیات فرشوں اور دہشتگردوں کے درمیان روابط کو توڑیں گے. منشیات کے گھناؤنے کاروبار سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔