میلاد مصطفی کانفرنس

03 اگست 2015

لاہور (پ ر) بزرگ صوفی حضرت محمد اسحاق اشرفی سمنانیؒ کے عرس کے حوالے سے میلاد مصطفی کانفرنس مدرسہ مظاہر العلوم جامعہ جہانگیریہ، حمید پورہ، فتح گڑھ میں 8 اگست بروز ہفتہ ہو گی۔ جس سے صاحبزادہ محی الدین الاشرفی الجیلانی، مولانا افتخار احمد چشتی اور مولانا غلام مصطفی اشرفی خطاب کرینگے۔ اگلے روز محفل سماع ہو گی۔ کانفرنس کی صدارت صاحبزادہ حافظ اشفاق اشرفی کرینگے۔ جبکہ مولانا محمد یاسین اشرفی، حافظ نصیر احمد نورانی، حافظ محمد نذیر، مفتی رفیق اشرفی، قاری غلام حسین، ارشد اقبال اور خوشی محمد اشرفی شرکت کریں گے۔

محفل میلاد

لاہور (پ ر) پاور ہائوس مغلپورہ میں سالانہ محفل میلاد کل ہوگی ایک خوش نصیب کو ...