مسلم لیگ نے پاکستان کو طاقتور ملک بنانے کی بنیاد رکھ دی ہے: چودھری محمود حسین کمبوہ

03 اگست 2015

لاہور (خبر نگار) سینئر ممبر کوآرڈینیشن وزیراعلیٰ پنجاب چودھری محمود حسین کمبوہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں دہشت گردی بجلی بحران پر کسی حد تک قابو پا لیا ہے۔ اور پاکستان کو طاقتور ملک بنانے کی بنیاد رکھ دی ہے۔ پوری قوم نواز شریف اور شہباز شریف کے ساتھ ہے۔ ملک دشمن عناصر کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگی پرانے کارکن اور سزائیں کاٹنے والے کارکنوں کو ٹکٹ دیا گیا تو مسلم لیگ (ن) بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ اقتصادی راہداری منصوبے پر تیزی سے عمل جاری ہے۔ جس سے پاکستانی عوام اور پاکستان کی تقدیر بدل جائے گی۔