طب مفرد اعضاء فطری طریقہ علاج ہے: ماہرین صحت

03 اگست 2015

لاہور (نیوز رپورٹر) طب مفرد اعضاء ایک حقیقی اور فطری طریقہ علاج ہے ۔ دنیا بھر میں لاکھوں معالجین اس کے تحت پیچیدہ اور لاعلاج امراض کا علاج کر رہے ہیں حکومت سرپرستی کرے تو جدید طبی ٹیچنگ ہسپتال کا قیا م ممکن ہے۔ جس میں طب مفرد اعضائ، ہومیو پیتھی اور ایلو پیتھی کے ماہر معالجین لا علاج مریضوں کاخصوصی علاج کریں گے تاکہ ملک میں بڑھتے ہوئے مہلک امراض کا خاتمہ کیا جاسکے۔ انہوں نے ایلوپیتھی طریقہ علاج کے ساتھ ساتھ طب، ہومیو پیتھی اور دیگر متبادل طریقہ علاج سے استفادہ کرنے کی حمایت کی۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر حکیم محمد شفیع طالب قادری اور حکیم غلام فرید میر نے حکیمِ انقلاب طبی کونسل کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

متبادل طریقہ علاج

ہومیو ڈاکٹر اکرم رسولگزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی 23 جنوریکو متبادل طریقہ ...