دہشتگردی سے نجات کا خواب جلد شرمندہ تعبیر ہو گا: عامر نواب خان

03 اگست 2015

لاہور (خبرنگار) مسلم لیگ (ن) لاہور کے نائب صدر عامر نواب خان نے کہا ہے کہ حکومت نے دہشت گردوں کا دندنانا بند کر دیا، ان کی سرکوبی تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا۔ دہشت گردی کی نحوست سے سو فیصد نجات کا خواب عنقریب شرمندہ تعبیر ہو جائے گا۔ افواج پاکستان کے سرفروشوں، رینجرز کے جانبازوں اور پنجاب پولیس کے جانثاروں نے دہشت گردوں کا ناطقہ بند کرنے کے لئے جس جرات مندی اور بہادری کا باب رقم کیا ہے اسے چاروں صوبوں کے تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جائے۔