نعلین پاک کی عدم بازیابی پر ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا احتجاجی مظاہرہ

03 اگست 2015
نعلین پاک کی عدم بازیابی پر ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا احتجاجی مظاہرہ

لاہور (سپیشل رپورٹر) ورلڈ پاسبان ختم نبوت نے لاہور پریس کلب کے باہر نعلین پاکؐ کی تاحال عدم بازیابی اور انکے چوروں کی عدم گرفتاری کیخلاف بازیابی نعلین پاکؐ ایکشن کمیٹی کے لگائے گئے احتجاجی دھرنا کیمپ میں مظاہرہ کیا۔ مظاہرہ میں علامہ محمد ممتاز اعوان، مولانا محمد نعیم بادشاہ، پیر ایس اے جعفری، ڈاکٹر سید نور المصطفی قادری، مفتی عاشق حسین رضوی، علامہ وقار الحسین نقوی، قاری محمد حنیف حقانی، مولانا حسین احمد اعوان، صاحبزادہ احسان الٰہی ظہیر، سید خاور عباس شاہ و دیگر نے شرکت کی و خطاب کیا۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ بادشاہی مسجد میں محکمہ اوقاف کی زیرتحویل تبرکاب گیلری سے چورائے گئے نعلین پاکؐ کو فی الفور بازیاب کرایا جائے۔