بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) ریکارڈ کامیابی حاصل کرے گی: زبیر شاکر

03 اگست 2015

فیروزوالا (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما چودھری زبیر شاکر باجوہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) ریکارڈ کامیابی حاصل کرے گی۔ مسلم لیگ (ن) کا ایک ہی ایجنڈا اور منشور رہا ہے کہ عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔ عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے دن رات جدوجہد کر رہی ہے۔ عوام کا مسلم لیگ (ن) پر مکمل اعتماد قابل تحسین ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کبھی بھی عوام کو مایوس نہیں کرے گی۔ چودھری زبیر شاکر باجوہ نے کہا کہ دھرنا سیاست نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا مگر جوڈیشل انکوائری رپورٹ کے بعد حق سچ کی فتح ہو گئی ہے۔