روٹری کلب کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد
لاہور (پ ر) روٹری کلب لاہور سٹی کے زیراہتمام استقبالیہ تقریب کا اہتمام نیو گارڈن، سندر داس روڈ پر کیا گیا۔ صدارت صدر تنظیم اسداللہ نے کی جبکہ شرکاء میں اسسٹنٹ گورنر میاں زاہد، مقصود چغتائی، رضوان احمد، مہر جبیں، الیاس طاہر، شفقت جیلانی، خرم شہزاد، شکیل محمد، سارہ کریم، طیبہ ساجد، افشاں، عمارہ، عبدالواحد قریشی، راشد سلیم، زویا اور اہم شخصیات شامل تھیں اور اظہار خیال کیا۔ مقررین نے کہا کہ عید کی خوشیوں میں غریب نادار اور مفلس افراد کا خیال رکھنا چاہیے۔