شباب ملی کا کوئی کارکن غیرقانونی سرگرمی میں ملوث نہیں: زبیر احمد گوندل

03 اگست 2015

لاہور (سپیشل رپورٹر) شباب ملی پاکستان کے صدر زبیراحمد گوندل اورصوبہ سندھ کے ناظم نے چوہدری نثار کے بیان پر اپنے مشترکہ ردعمل میں کہا ہے کہ کراچی میں شباب ملی کا کوئی بھی کارکن نہ تو کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہے اور نہ ہی کسی الزام میں گرفتار ہے۔ شباب ملی کے کارکنان آئین اور قانون کے ہمیشہ پابند رہے ہیں اور کراچی شہر اور ملک بھر میں نوجوانوں کے مسائل کے حل کے لیے کوشاںہیں۔