کراچی میں امن فوجی کی قربانیوں کا ثمر ہے: چودھری گلزار احمد
رائے ونڈ (نامہ نگار) رکن پنجاب اسمبلی چوہدری گلزار احمد گجر نے کہا کہ ملک و قوم کی قسمت بدلنے کا وقت آگیا ہے سب کواختلافات بھلا کر متحد ہونا پڑے گا ،امن فوج کی قربانیوں کا ثمر ہے ،کراچی کی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے ۔ دہشت گردی کا خاتمہ وزیر اعظم نواز شریف کی اولین ترجیح ہے ۔ حکومت کی جانب سے بھارت کو خبردار کردیا گیا ہے کہ پاکستانی ا فواج ہر قسم کی جارحیت اور دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دینے کی جرأت و صلاحیت رکھتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ’’را‘‘کی مداخلت کا ایشو ہر فورم پر اٹھائیں گے۔