پنجاب حکومت سیلاب زدگان کی امداد کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے: مردان علی زیدی
لاہور (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر یوتھ ونگ لاہور اور یونین کونسل 198 کے چیئرمین کے امیدوار مردان علی زیدی نے کہا کہ سیلاب زدگان کی امداد کیلئے پنجاب حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 198 کے زیراہتمام مختلف علاقوں میں لگائے گئے سیلاب زدگان کیمپ کے وزٹ کے موقع پر کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگی امیدوار واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کے اعتماد پر پورا اتر رہی ہے۔