اقتصادی راہداری منصوبہ کے حوالے سے فوج کا عزم عوامی امنگوں کا ترجمان ہے: ایس اے حمید

03 اگست 2015

لاہور(خبر نگار) تحریکِ انصاف کے سینئر رہنماایس اے حمید نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ اور اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل کیلئے فوج کا عزم صمیم قومی امنگوں کا ترجمان ہے ہمیشہ کی طرح پاکستان کی ترقی کے دشمن اس عظیم اقتصادی منصوبے کو ختم کرنے کیلئے سازشوں میں سرگرم عمل ہو چکے ہیں پاک فوج اور چین نے مشترکہ طور پر اس عظیم منصوبے کو ہر حال میں مکمل کرنے اور اسکے دشمنوں کو عبرتناک انجام سے دوچار کر نے کے عزم کا اظہار کر کے دوٹوک پیغام دیا ہے کہ اگر کسی نے گوادر پورٹ اور اقتصادی راہداری منصوبے میں رکاوٹ بننے کی کوشش کی تو اسے پوری قوت سے کچل دیا جائے گا ۔ چینی انجینئرز کی حفاظت کا ذمہ لیکر جنرل راحیل شریف نے قوم کے دل جیت لیئے ہیں اب جبکہ پوری قوم پاک فوج کے اقدامات پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کر ہی ہے۔