پنجاب سوشل سکیورٹی ہسپتال رائیورنڈ روڈ کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ
مانگا منڈی (نامہ نگار) ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کے موقع پر سول ہسپتال مانگا منڈی میںپنجاب سوشل سیکیورٹی ہسپتال رائیونڈ روڈ کے زیر اہتمام فری کیمپ لگایا گیا ۔ جس میں ڈاکٹر عزیرالرحمن اور ڈاکٹر فہیم نے ہیپاٹائٹس کے بارے میں تفصیل سے آگاہی دی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اس علاقہ میں بہت زیادہ مریض اس مرض میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔جس کی بنیادی وجہ آلودہ شدہ پانی کا زیادہ استعمال ہو رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان میں پٹھوں میں لگائے جانے والے 90 فیصد ٹیکہ جات غیرضروری ہیں ۔ہیپا ٹائٹس اور ایڈز جیسی مہلک بیماریوں سے بچائو کے لیے غیر ضروری ٹیکہ جات کا استعمال روکنا لازم ہے ۔ ہمیں سبزیوں اور پھل کا زیادہ استعمال کرنا چا ہیے۔