پیپلز پارٹی عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے: عدنان اصغر ہنجرا

03 اگست 2015

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے ڈپٹی سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹ چودھری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے جس نے مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کے حقوق کو اولین ترجیح دی ہے۔ پیپلز پارٹی آج بھی عوامی جماعت ہے جو عوامی طاقت پر ہی یقین رکھتی ہے۔ ہم پنجاب کے سیلاب متاثرہ اضلاع ملتان، مظفر گڑھ اور جنوبی پنجاب کے لوگوں کے ساتھ اس مشکل گھڑی میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔