توحید ،رسالت اور آخرت پر یقین ایمان کامل کیلئے ضروری ہیں: علامہ اسلم صدیقی

03 اگست 2015

لاہور( پ ر) ممتاز مذہبی سکالر مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے کہا ہے کہ ایمان اس وقت مکمل ہوتا ہے جب انسان توحید رسالت آخرت پر یقین رکھے اور یہ اقرار کرے میں اللہ پر ایمان لے آیا اور اس پر ثابت قدم رہوں گا۔ اللہ کی اطاعت غیر مشروط ہے اور اسی طرح رسول کی بھی اطاعت بھی غیر مشروط ہے وہ آج جامع مسجد حجاز گلبرگ میں ہفتہ وار درس قرآن کی نشست سے خطاب کررہے ہیں۔