تحریک انصاف متاثرین سیلاب کی ہر ممکن مدد کرے گی: سعدیہ سہیل رانا

03 اگست 2015

لاہور(خبر نگار) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے پنجاب میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہونیوالے قیمتی جانی و مالی نقصانات پر دلی افسوس اور گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب کی طرح نواز حکومت بھی ایک آفت ہے اس سے نجات بھی ضروری ہے، تحریک انصاف اپنی مدد آپ کے تحت فنڈز ریزنگ کر رہی ہے اور متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔