دہشت گردی کے خلاف جنگ کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں: میاں مشتاق

03 اگست 2015

فیروزوالا (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) تحصیل فیروزوالا کے سینئر نائب صدر میاں مشتاق احمد نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کی جنگ کے مثبت نتائج آ رہے ہیں۔ پارلیمنٹ میں دہشت گردی میں ملوث بیرونی خفیہ ایجنسیوں کے خلاف قرارداد کی منظوری پیش رفت ہے۔ شرپسندوں کو ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے میں ناکامی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف جمہوری انداز میں مسائل کا حل چاہتے ہیں بھارت کی نیت صاف ہے تو مذاکرات آگے بڑھ سکتے ہیں پاکستان مسئلہ کشمیر سے کبھی دستبردار تھا نہ ہو گا۔