وطن عزیز کی نظریاتی، جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے مذہبی جماعتیں بھرپور کردار ادا کریں: میاں جمیل

03 اگست 2015

لاہور (سپیشل رپورٹر) وطن عزیز کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے لئے مذہبی جماعتیں بھرپور کردار ادا کریں۔ الطاف حسین ہوش کے ناخن لیں، ملک منفی سرگرمیوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے سربراہ میاں محمد جمیل نے کریم بلاک اقبال ٹائون میں علمائ، وکلاء اور سیاسی رہنمائوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ الطاف کا بار بار بھارت کو مداخلت کی دعوت دینا سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ برصغیر میں مسلمانوں کی طویل جدوجہد کا تقاضا ہے کہ آزادی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچائے جائیں۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ مقامی یا قومی سطح کے کسی بھی سیاستدان نے اپنی ذمہ داریوں کا ادراک نہیں کیا۔