شالامار ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس

03 اگست 2015

لاہور (خبر نگار) شالامار ٹائون ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس چوہدری شہباز احمد رکن صوبائی اسمبلی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر شالامار ٹائون ارشد بھٹی، ٹی ایم او شالامار ٹائون ملک طارق محمود، ڈی ڈی او ہیلتھ، ڈی ڈی او ایجوکیشن، ایل ڈبلیو ایم سی، ریسکیو، ایجوکیشن، واسا، پی ایچ اے کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 313 ملازمین ریگولر بنیادوں پر بھرتی کئے گئے ہیں۔ چودھری شہباز احمدنے تمام نمائندگان کو آگاہ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے سخت احکامات جاری کئے ہیں کہ جومحکمہ 2010 کے SOP کی پیروی نہیں کریگا اُس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔