دہشتگرد انسانیت کے چہرے کا بدنما داغ ہیں: علامہ راغب نعیمی

03 اگست 2015
دہشتگرد انسانیت کے چہرے کا بدنما داغ ہیں: علامہ راغب نعیمی

لاہور(سپیشل رپورٹر) معروف مذہبی اسکالر وناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ محمدراغب حسین نعیمی نے کہاکہ دہشتگرد انسانیت کے چہرے پرسیاہ دھبہ ہیں ۔جہاد کے نام پرفساد اورفرقہ پرستی کی بنیاد پر انسانیت کاقتل عام اسلام کے تعلیما ت کے منافی ہے۔ہم نسل نوکے ہاتھوں میں بندوق کی بجائے کتاب اورقلم دیکھناچاہتے ہیں۔دینی جماعتیں اورناظمین مدارس اہل سنت ملکی سلامتی کے تحفظ اوردیرپا امن کے قیام کے لئے حکومت اورپاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے نعےمین ایسوسی ایشن پاکستان کے زیراہتمام جامعہ نعیمیہ میں غیرملکی دینی اسکالرزاورعلماءومشائخ کے ا عز ا ز میں منعقدہ ”مسلم اسکالرزکانفرنس وعیدملن پارٹی“کے شرکاءسے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ کانفرنس سے ممتاز عالم دین علامہ سیداشرف شاہ علامہ محمدقاسم علوی تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمائندہ شخصیات اورعوام اہل سنت کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔